سیاسی حلقوں میں موٹر وے ڈپلومیسی موضوع بحث بنی رہی

ہفتہ 21 مئی 2016 22:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء ) سیاسی حلقوں میں موٹر وے ڈپلومیسی موضوع بحث بنی رہی ۔تفصیلات کے مطابق سیاسی تقریبات اور پبلک مقامات پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر پرویز رشید اور تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق کی جمعہ کے روز بھیرہ انٹر چینج پر ہونے والی ملاقات اور پھرپرویز رشید کی طرف سے نعیم الحق کو اپنی گاڑی میں دی جانے والی لفٹ موضوع بحث بنی رہی۔

(جاری ہے)

سیاسی حلقے اس ملاقات کو موٹر وے ڈپلومیسی کا نام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :