ڈی ایچ اے سٹی فراڈ سکینڈل میں گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید 14روز کی توسیع

ہفتہ 21 مئی 2016 19:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ سکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزمان حمادارشد اور بریگیڈیئر (ر)خالد نذیر کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید 14روز کی توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دونوں ملزمان کو احتساب میں پیش کیا گیا۔نیب نے ملزموں کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک ریفرنس داخل کرنے کی مہلت دیدی۔

متعلقہ عنوان :