بلوچستان سے وزیر اعظم لیا جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں‘ڈاکٹر عبدالمالک
بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک ختم ہو گئی ہے اور مذاکرات کے نتیجہ میں علیحدگی پسند وں نے اپنی سرگرمیاں ترک کر کے قومی دھارے میں کردار ادا کرنے کی ٹھان لی ہے‘سابق وزیراعلی بلوچستان
ہفتہ 21 مئی 2016 19:46
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالماک نے ڈسٹرک بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلوچستان سے وزیر اعظم لیا جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس وقت انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی حیثیت سے صوبہ کا چارج لیا اس وقت بلوچستان میں اغواء برائے تاوان ، قتل و غارت ، ٹارگٹ کلنگ عروج پر تھی لیکن ان کی حکومت نے بہت قلیل مددت میں اس صورتحال پر قابو پالیا اب بلوچستان نے ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر قابو پالیا گیا ہے اور بلوچستان میں بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع کر دیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے صوبہ میں جو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا اس کی بدولت صوبہ بلوچستان منفرد مقام حاصل کر چکا ہے اور بلوچستان کے بعد اب پنجاب میں نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی کی جا رہی ہے جس سے نیشنل پارٹی ایک قوت بن کر ابھر رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک ختم ہو گئی ہے اور مذاکرات کے نتیجہ میں علیحدگی پسند وں نے اپنی سرگرمیاں ترک کر کے قومی دھارے میں کردار ادا کرنے کی ٹھان لی ہے (را )کے ایجنٹوں کی گرفتاریوں سے علیحدگی پسندوں کے ٹھکانے بھی ختم ہو کر رہ گئے ہیں اور غیر ملکی مداخلت بھی بند کر دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اپریشن میں اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کے گروہوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بلوچستان کی ترقی کے لیے پنجاب کو اپنا رول اداکرنے کی اپیل کی سابق وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کے سیکر ٹری خزانہ کے گھر سے کروڑوں روپے کی نقدی کی برآمدگی کے معاملہ پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف ادارے کام کر رہے ہیں اور بہت جلد مزید کئی چہرے بے نقاب ہو نگے لیکن اس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کسی لیڈر کا نہ کوئی رول ہے اور نہ ہوگا کیونکہ ہم کرپشن کے خلاف ہے اور رہینگے ، بار کے صدرنے ان کی آمد کا خیر مقدم کیا ۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.