پاناما لیکس پر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔سردار اختر مینگل

اقتصادی راہداری منصوبے پر ہمارے تحفظات دور نہیں کیے گئے،12جولائی کو سی پیک سے متعلق اسلام آباد میں سیمنار منعقد کیا جائیگا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 مئی 2016 16:58

پاناما لیکس پر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے پیچھے ہٹ رہے ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21مئی۔2016ء) :بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر ہمارے تحفظات دور نہیں کیے گئے ہیں،ایسی ترقی نہیں چاہتے جس پر مقامی افراد کو اعتماد پر نہ لیا گیا ہو،پاناما لیکس پر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر ہمارے تحفظات دور نہیں کیے گئے ہیں۔

اے پی سی میں شریک جماعتیں ہم سے کیے وعدے بھول گئیں۔انہوں نے کہا کہ 12جولائی کو سی پیک سے متعلق اسلام آباد میں سیمنار منعقد کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایسی ترقی نہیں چاہتے جس پر مقامی افراد کو اعتماد پر نہ لیا گیا ہو۔یہاں لوگ پانی کو ترس رہے ہیں اور پانی کی ٹینکیوں سے نوٹ نکل رہے ہیں۔اختر مینگل نے کہا کہ میں 1997ء میں وزیراعلیٰ بلوچستان تھا وہاں سے احتساب شروع کریں۔