پشاور ‘ ایک ہفتہ میں پراپرٹیکس ادا نہ کیا گیا تو ارباب نیاز اسٹیڈیم سیل کر دیا جائیگا ‘ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا انتباہ

ہفتہ 21 مئی 2016 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کو خبردار کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کے ذمے ایک کروڑ روپے سے زائد کا پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تو اسٹیڈیم سیل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایکسائز و ٹیکسیشن کی ٹیم ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ‘ ایکسائز پولیس اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے بعد ایکسائز پولیس نے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے ذمے پراپرٹی ٹیکس کے ایک کروڑ سے زائد کے بقایا جات ایک ہفتے کے اندر جمع کرائیں جائیں۔

ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سفیان حقانی نے میڈیا کو بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پران کی ٹیم ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کوسیل کرنے آئی تھی تاہم پی سی بی کے زیراہتمام انڈر 19 ٹورنامنٹ کی وجہ ابھی سیل نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اگر ٹیکس جمع نہیں کیا گیا تو اسٹیڈیم کو سیل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :