عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رحجان دیکھا گیا

ہفتہ 21 مئی 2016 16:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء)عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رحجان دیکھا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1252.1ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

(جاری ہے)

جون کیلئے سونے کی خریداری کے معاہدے 1252.90ڈالر تک طے ہوئے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1257.11ڈالر فی اونس میں طے پائے۔