امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 21 مئی 2016 16:43

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء)امریکا میں کپاس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی ای فیوچرز کے تحت کپاس کی قیمتوں میں تقریباً1.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 61.07سینٹ فی پاونڈ میں طے پائے ‘کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتیں 60.6اور61.15سینٹ کے درمیان رہی۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کے بعد کاٹن کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے تاہم یہ رحجان وقتی ہے ۔