لندن: دبئی میں یو ٹیوب چینل کے لیئے ’ ’ایمانداری ٹیسٹ“ لینے والے اداکار کو چھ ماہ قید کی سزا

ہفتہ 21 مئی 2016 14:59

لندن: دبئی میں یو ٹیوب چینل کے لیئے ’ ’ایمانداری ٹیسٹ“ لینے والے اداکار ..

لندن:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21مئی 2016ء) : یو ٹیوب چینل کے چار ملازمین کو جعلی اغوا کاری، اور جعلی ڈکیتی پر لندن کی ایک عدالت نے چھ ماہ کی قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب کے چار اداکار مختلف جگہوں پر جا کر لوگوں کے ساتھ ” Prank“ مذاق کرتے اور اس کی ویڈیو یو ٹیوب چینل پر اَپ لو ڈ کر تے تھے ۔

(جاری ہے)

پچھلے سال ان اداکاروں نے دبئی میں بھی ” ایمانداری ٹیسٹ“ کے نام سے یو ٹیوب پر ویڈیو اَپ لو ڈ کی تھی ، جس میں ایک اداکار اپنے پرس کو دبئی کی سڑکوں پر لوگوں کی ایمانداری دیکھنے کے لیئے گراتا۔

اسنے تقریباََ 45 دفعہ اپنا پرس دبئی کی مختلف جگہوں پر گرایا لیکن ہر دفعہ کسی نہ کسی نے اسے گرنے والے پر س کو واپس لوٹا دیا۔ ویڈیو کے اختتام پر ادکار نے دبئی میں بسنے والے افراد کو دنیا میں ایماندار ترین کہا تھا۔ مگر لندن میں اسی طرح کی ادکاری مذکورہ ادکار اور اسکے ساتھیوں کو مہنگی پڑ گئی۔ عدالت نے لوگؤں کو ڈرانے ، دھمکانے اور خوف میں مبتلہ کرنے پر اس اداکار اور اسکے ساتھیوں کو سزا سنائی ہے.

متعلقہ عنوان :