قومی ویٹ لیفٹر محمد عبداللہ بٹ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریں گے

ہفتہ 21 مئی 2016 13:31

قومی ویٹ لیفٹر محمد عبداللہ بٹ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء)قومی ویٹ لیفٹر محمد عبداللہ بٹ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔ آئی ڈیلیو ایف گرینڈ پریکس پہلا انٹرنیشنل فجر کپ 30 مئی سے 3 جون تک ایران کے دارلحکومت تہران میں کھیلا جائیگا جس میں 30 ملکوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

محمد عبداللہ بٹ پلس 105 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں حصہ لے گا۔ خیبرپختونخوا ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراز محمد کو منیجر اور کوچ مقرر کیا گیا اور حافظ عمران بٹ ٹیکنیکل آفیشل ہونگے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے تین رکنی دستہ 28 مئی کو تہران روانہ ہوگا اور ایونٹ میں شرکت کے بعد4 جون کو واپس وطن پہنچے گا۔