وزیر اعظم نوازشریف کی یوسف رضا گیلانی کے گھر آمد ، علی حیدر گیلانی سے ملاقات کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 مئی 2016 13:05

وزیر اعظم نوازشریف کی یوسف رضا گیلانی کے گھر آمد ، علی حیدر گیلانی سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے گیلانی خاندان کو پھولوں ، پھل اور تحائف دئے گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے علی حیدر گیلانی سے بھی ملاقات کی اور قید کے دنوں میں بہادری سے گزارے گئے وقت پر انہیں خوب سراہا۔