پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی کے مابین دوسرا ٹی 20میچ اگلے ہفتے ایبٹ آباد میں ہوگا

ہفتہ 21 مئی 2016 13:04

پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی کے مابین دوسرا ٹی 20میچ اگلے ہفتے ایبٹ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے مابین دوسرا ٹی 20کرکٹ میچ اگلے ہفتے ایبٹ آباد میں کھیلا جائیگا جس کیلئے تمام تر انتظامات کرلئے گئے ہیں ‘ پہلا ٹی 20میچ لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جو پنجاب اسمبلی کی ٹیم نے 11رنز سے جیت لیا دوسرے میچ کیلئے کے پی ٹیم نے دوبارہ پر یکٹس شروع کردی ہے اس سلسلے میں میچ کے ارگنائزر اور ٹیم کپتان شوکت یوسفزئی نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ شام 4بجے ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور پر یکٹس کیلئے آجائیں ‘ ٹیم کا انتخاب بعد میں کیا جائیگا شوکت یو سفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی20میچ ایبٹ آباد میں کرانے کا مقصد وہاں کا موسم ہے پشاور میں نسبتا گرمی زیادہ ہے اور ارباب نیازسٹیڈ یم میں لائٹ کا انتظام بھی نہیں ہے پہلا میچ لاہور میں رات کو کھیلا گیا تھا اسلئے دوسرا میچ ایبٹ آباد میں ہوگا شوکت یو سفزئی نے کہا کہ دوسرے میچ کیلئے انتظامات انٹر نیشنل سٹینڈر کے ہوں گے مہمان ٹیم کے قیام و طعام کے بہترین انتظامات ہوں گے ‘ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بہت عزت دی گئی جس کیلئے میں لاہوریوں کا مشکور ہوں ‘ انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے شوکت یوسفزئی نے کہ کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :