ٹینس سٹار روجر فیڈرر فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئے

ہفتہ 21 مئی 2016 13:00

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء)سابق عالمی نمبر 1ٹینس سٹار روجر فیڈرر نے فرنچ اوپن میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ 34سالہ ٹینس سٹار نے کمر کی انجری کے باعث رواں ماہ کے آغاز پر ہونے والے میڈرڈ اوپن میں شرکت نہیں کی تھی اور پھر اٹالین اوپن کے تیسرے راوٴنڈ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ریکارڈ 17گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے روجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں تاہم انکے خیال میں فرنچ اوپن کے آغاز تک وہ مکمل فٹ نہیں ہوپائیں گے جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہوکر ومبلڈن اور پھر اگلے سیزن میں کھیلنا چاہتے ہیں۔21ویں صدی میں یہ پہلا موقع ہوگا جب روجر فیڈرر کسی گرینڈ سلیم اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔