سال کے دوسرے گرینڈسلام فرنچ اوپن کے ڈراز کا اعلان

ہفتہ 21 مئی 2016 12:59

سال کے دوسرے گرینڈسلام فرنچ اوپن کے ڈراز کا اعلان

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، عالمی نمبر ایک سربین سٹار نوویک جوکووچ کا رافیل نڈال، اینڈی مرے کا سٹانسلاس واورینکا سے سیمی فائنل میں ٹکراوٴ کا امکان ہے۔ فرنچ اوپن کا باضابطہ طور پر آغاز ( آ ج ) اتوار سے ہو گا، مینز سنگلز میں واورینکا اور ویمنز سنگل میں سرینا ولیمز ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔

(جاری ہے)

آرگنائزرز نے ایونٹ کے مینز اینڈ ویمنز سنگلز ڈراز کا اعلان کر دیا ہے، عالمی نمبر ایک جوکووچ تائیوان کے پلیئر ین سن لو کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے، دفاعی چیمپئن واورینکا کو ابتدائی راوٴنڈ میں جمہوریہ چیک کے پلیئر لیوکس رسل کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ اینڈی مرے کو پہلے راوٴنڈ میچ میں کوالیفائر کھلاڑی کی آزمائش کا سامنا کرنا پڑے گا، ناک آوٴٹ میں جوکووچ کا نڈال اور مرے کا واورینکا سے مقابلہ متوقع ہے۔ امریکن سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز ابتدائی میچ میں سلواکین پلیئر کے خلاف ٹائٹل مہم کا آغاز کریں گی۔