ضلعی انتظامیہ کاصفائی اور کھانوں کے ناقص معیار والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کیخلاف کارروارئی کا آغاز

جمعہ 20 مئی 2016 23:03

ملتان ۔20مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نادر چھٹہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے صفائی اور کھانوں کے ناقص معیار والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کیخلاف کارروارئی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں شہریوں اور تاجروں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے چوک گھنٹہ گھر سے ا یک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ نے کی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز عاطف اکرام اور ضلعی آفیسران سمیت سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کا آغاز باب القاسم سے کیا گیا جس میں شرکاء نے ”صاف ستھرے پکوان“ اور ”گندگی سے پاک ملتان“ سمیت مختلف سلوگن پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ شہر میں بیشتر ریسٹورنٹس اور ہوٹل عوام کو مضر صحت کھانے کھلا رہے ہیں جبکہ کچن اور دیگر مقامات پر صفائی کا انتظام بھی انتہائی ناقص ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے 17 آفیسروں کو فوڈ انسپکٹر کے خصوصی اختیارات تفویض کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوڈ انسپکٹروں کو موقع پر ہوٹل سیل کرنے اور بھاری جرمانے عائد کرنیکا بھی خصوصی اختیار ہوگا۔نادر چٹھہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد ناقص صفائی رکھنے والے ہوٹلوں کی نشاندہی کریں جس پر ضلعی حکومت سخت ایکشن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کسی کاکاروبار خراب کرنا نہیں چاہتی تاہم فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وضع کئے گئے معیار اپنائے بغیر ہوٹل کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ہوٹل اور فوڈ ریسٹورنٹس پر کام کرنیوالے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بیماریاں لاحق نہ ہوں۔ بعد ازاں ریلی کے اختتام پر شرکاء نے ضلعی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔دریں ا ثناء ڈی سی اوملتان نادر چھٹہ کی ہدایت پر ضلعی ٹاسک فو ر س بر ائے فوڈ نے شہر کے مختلف علا قو ں میں مضر صحت کھا نے اور گندگی کے حا مل 5 ہو ٹل، ریسٹورنٹس اور بیکریا ں سیل کر دیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک عطا ء الحق کی سر برا ہی میں مو سیٰ پا ک ٹا ؤ ن کی ٹیم نے خونی بر ج ،ممتا ز آبا د ٹا ؤن اور وہا ڑ ی چوک پر کر یک ڈاؤ ن کیا اور بھا ر ی جر ما نے بھی عائد کئے ۔اسسٹنٹ کمشنرصد ر نے گند گی کے ما حو ل میں اشیا ء خوردونو ش تیا ر کر نے وا لے فوڈ فیسٹیول وہا ڑ ی چو ک ، عثما ن سو ئیٹس خو نی برج ،اللہ وسا یا مچھلی فروش ،با با سو ئیٹس اور فریشکو بیکرز سیل کر کے مالکا ن کو نوٹس جا ر ی کر دئیے ۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ملک عطا ء الحق نے کہا کہ ڈ ی سی او ملتان کے احکا ما ت پر شہریو ں کو مضر صحت اشیا کھلا نے وا لے ہو ٹلو ں اور بیکر یو ں پر چھا پے ما ر نے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ۔فوڈ اتھا رٹی کے متعین کئے گئے معیار پر پورانہ اتر نے وا لے ہوٹلو ں کو کسی صور ت ڈ ی سیل نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :