تحصیل چھترنوگوایریابن چکاہے،میرمحمدصادق عمرانی

مستری مزدوروں پرفائرنگ اوراغواء کاواقعہ ناقابل برداشت ہے جب تک عدلیہ،انتظامیہ سمیت دیگر دفاتر منتقل نہیں کیئے جاتے چھتر میں امن امان بحال ہونا ممکن نہیں ہے ، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 20 مئی 2016 22:46

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء ) پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ تحصیل چھتر نو گو ایریا بن چکا ہے چھتر میں مستری مزدورں پر فائرنگ اور اغواء کا واقعہ نا قابل برداشت ہے جب تک چھتر میں عدلیہ انتظامیہ سمیت دیگر دفاتر منتقل نہیں کیئے جاتے چھتر میں امن امان بحال ہونا ممکن نہیں ہے پیپلز پارٹی نے چھتر میں امن امان بحالی کیلئے عوام سے ملکر احتجاج بھی کیا گیا ہے چھتر میں سرکاری دفاتر منتقل نہ کیئے گئے تو عدلت عالیہ سے رجو ع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کور کمانڈ ر بلوچستان وزیراعلی ٰ بلوچستان چیف سیکریڑی بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ چھتر میں قیام امن کیلئے انتظامیہ سمیت تمام دفاتر چھتر منتقل کیئے جائیں اور چھتر سے اغواء ہونے والے تین مزدور مغویوں کو فوری طور پر بازیاب کراکر چھتر سے نو گو یرایا کا خاتمہ کیاجائے اور عوام کو تحفظ دیا جائے انہوں نے کہاکہ چھتر سے مزدوروں کے اغواء کے واقعات قابل مذمت ہیں انہوں نے کہاکہ چھتر قیام امن بحال نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی ایک مرتبہ عوام سے ملکر بد عنوانی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرے گی اور کہاکہ شرقی واٹر سپلائی ڈیرہ مراد جمالی کی زمین کو قبضہ گروپوں لینڈ مافیاء سے بچائی جائے تاکہ عوام کو پینے کا پانی مسیئر مل سکے اور کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں لینڈ مافیاء سرگر م ہو چکے ہیں اب واٹر سپلائی کی زمینوں پر قبضہ گیری نا قابل برداشت ہے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔