آکو پنکچر کو سرکاری طور پر تسلیم کرکیےونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، ڈاکٹر محمد محسن

جمعہ 20 مئی 2016 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) میڈیکل آکو پنکچر ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ہفتہ وار اہم اجلاس بانی صدر ڈاکٹر محمد محسن کی زیر صدارت مرکزی دفترآکوپنکچرہاؤس251-G1 جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد عامر داؤد، ڈاکٹرمحمد رمضان ہاشمی، ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر شبیر عنایت، ڈاکٹر حفیظ چوہان، ڈاکٹر علی محمد بلال، ڈاکٹر وسیم انور، ڈاکٹر انعم حاجرہ اور ڈاکٹر صومیہ داؤد نے شامل تھے ۔

ڈاکٹر محمد محسن نے اجلاس میں بتایا کہ مارچ 1998ء میں پہلی انٹرنیشنل کانگرس منعقدہ لاہور کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ اعلان کیا تھا کہ ٓاکو پنکچر کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جائے گا اور یونیورسٹی کے قیام کے لیے ایسوسی ایشن کو تمام فنڈنگ مہیا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد محسن نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی منظوری کے باوجود عدم توجہ کے باعث یہ دونوں وعدے عرصہ اٹھارہ سال گزرنے کے باوجود حقیقت میں ڈھلنے کے منتظر ہیں۔

ڈاکٹر محمد محسن نے وزیر اعظم سے اس سلسلے میں ذاتی توجہ کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دو فیصلوں پر دس ہزار سے زیادہ آکوپنکچر ڈاکٹروں کامستقبل وابستہ ہے۔ ڈاکٹرمحمد محسن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی اس معاملہ پر غور کی درخواست کی ہے کیونکہ اس سلسلے کی ایک فائل محکمہ صحت پنجاب کے پاس بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :