پنجاب بھر کے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ورکرز ویلفیئرسکول میں داخلہ یقینی بنایا جائے،جسٹس اینڈ پیس کمیشن

جمعہ 20 مئی 2016 22:40

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے ایگز یکٹو سکریڑی ہائی سینٹ پیٹر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ورکرز ویلفیرسکول میں داخلہ یقینی بنایا جائے ۔صوبہ بھر کے ورکرز ویلفئیر سکولوں میں 55ہزار سے زائد صنعتی مزدروں کے بچے زیر تعلیم ہیں ان میں بھٹہ مزدوروں کا ایک بھی بچہ داخل نہ ہونے سے بھٹہ مزدور احساس کمتری کا شکار ہوگئے ہیں ۔

حکومت پنجاب ایک طرف تو بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے لیے بھر پورجدوجہد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ دوسری طرف ورکرز ویلفیر بورڈ کے تحت چلنے والے اداروں میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کاداخل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، لہذا ہمار ا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دے۔

(جاری ہے)

ہماری سماجی تنظیم چونکہ بھٹوں پر کام کر رہی ہے لہذا ہم رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات خدمت کارڈ کے لیے بھٹہ مزدوروں سے حصول معلومات کے لیے پیش کرتی ہے جس سے خدمت کارڈ کے اجرا میں آسانی اور تیزی بھی آئے گی۔

حکومت کی جانب سے بھٹہ مزوروں کے بچو ں کی تعلیم پر توجہ دینا ایک قابل ستائش عمل ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ضرورت اس امر کی ہے ان میں تسلسل ہو تاکہ پاکستان کا ہرشہر ی پڑھا لکھا ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجاع آباد روڈ پر چوہدری محمد صدیق کے بھٹہ پر کام کرنے والے خواتین و مرد اور بچوں کی تربیتی وآگاہی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر چوہدری محمد صدیق، نعیم ہارون، رانا عرفان ، فیاض امین ، رضیہ ایرک ، عظمت ہدایت ، مصطفی چوہان ، شکیل بھٹی ،حفظیباہ افتخار سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :