ایف16طیاروں کی فراہمی میں امر یکی انتظامیہ ہمارے حق میں اور کانگر یس مخالفت کررہی ہے ‘ پانامہ لیکس کے بعد بدقسمتی ایسے ایسا ماحول بناگیا کہ سابق ججز نے سر براہی سے ہی انکار کر دیا ‘مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی پانامہ لیکس کے تحقیقات کیلئے ضابط کار طے کر یگی ‘نیب کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے تحفظات ہیں ‘ پاکستان سیاسی تناؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘دھرنوں کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ،ہم نے ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کاتقریب سے خطاب

جمعہ 20 مئی 2016 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایف16طیاروں کی فراہمی کے معاملے میں امر یکی انتظامیہ ہمارے حق میں اور کانگر یس مخالف ہے ‘پانامہ لیکس کے بعد باقسمتی ایسے ایسا ماحول بناگیا کہ سابق ججز نے سر براہی سے ہی انکار کر دیا ‘مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی پانامہ لیکس کے تحقیقات کیلئے ضابط کار طے کر یگی ‘نیب کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے تحفظات ہیں ‘ پاکستان سیاسی تناؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘دھرنوں کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے عوام ایسے لوگوں کے عزائم کو ناکام بنادیں گے ُ‘ہم نے ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے ۔

وہ جمعہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے جتنی زیادہ قر بانیں دیں ہیں اسکی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی اور آج بھی پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور امر یکہ تحفظات پر صرف اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان نے اپنے حصہ سے زیادہ کام کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دھر نوں کی سیاست کی وجہ سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور عوام دھر نوں کی سیاست کر نیوالوں کے پہلے بھی عزائم ناکام بنا چکی ہے اور آئندہ بھی انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کا مشن ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحال کی راہ پر گامزن کر نا اور ملک میں امن کا قیام ہے جسکے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کہیں بھی وزیر اعظم نوازشر یف کا نام نہیں آیا لیکن اسکے باوجود پانامہ لیکس آنے کے بعد وزیر اعظم نوازشر یف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا اور کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی خط لکھ دیا او ر اب مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی پانامہ لیکس کے تحقیقات کیلئے ضابط کار طے کر یگی ۔