گندم کی خریداری کا عمل آخری مراحل میں داخل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 22:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء ) گندم کی خریداری کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے محکمہ خوراک سرگودھا کے فاروقہ سنٹر کے انچارج رانا جمشید نے 12 دن میں 21 کروڑ سے زائد کی گندم خرید کر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے زمینداروں ملک نور اعوان‘ ملک سرفراز چویکہ‘ وائس چیئرمین رانا شاہد‘ رانا رمضان بھون‘ حاجی منظر حسین ڈھڈی‘ رائے امان اﷲ ڈھڈی وائس چیئرمین اور چوہدری روشن میکن سمیت دیگر نے رانا جمشید کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے استدعا کی ہے کہ وہ انہیں اس شاندار کارکردگی پر ایوارڈ دیں اس موقع پر رانا جمشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق زمینداروں سے ایک ایک دانے کو خریدا جائیگا علاقہ کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو سنٹر پر بہتر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں 12 دن کے دوران 65 ہزار سے زائد بوری گندم کی خرید کرلی گئی ہے 95 فیصد باردانہ زمینداروں کو جاری کیا گیا اور مڈل مین کا کردار اس سلسلہ میں ختم کردیا گیا۔