Live Updates

فیصل آباد ٗجلسہ شروع ہونے سے پہلے خاردار تاروں کے معاملے پر تحریک انصاف کی کھلاڑی اور ایک مخالف خاتون آپس میں لڑ پڑیں

جمعہ 20 مئی 2016 22:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) فیصل آباد میں جلسہ شروع ہونے سے پہلے خاردار تاروں کے معاملے پر تحریک انصاف کی کھلاڑی اور ایک مخالف خاتون آپس میں لڑ پڑیں۔دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی سکیورٹی کے لئے اطراف کے راستے بند ہونے سے جی سی یونیورسٹی گرلز ہوسٹل جانے کے لئے طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

(جاری ہے)

خاردار تاروں سے الجھ کر گزرنے والی طالبات کے کپڑے پھٹنے کے بعد طالبات نے احتجاج کیا اسی دوران تحریک انصاف کی کارکن خاتون عظمیٰ کاردار بھی وہاں پہنچ گئیں اور ان کی یونیورسٹی کی طالبہ سے تلخ کلامی ہوئی۔دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی سکیورٹی کیلئے اطراف کے راستے بند ہونے سے جی سی یونیورسٹی گرلز ہوسٹل جانے کے لئے طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ خاردار تاروں سے الجھ کر گزرنے والی طالبات کے کپڑے پھٹنے کے بعد طالبات نے احتجاج کیا۔ اسی دوران تحریک انصاف کی کارکن خاتون عظمیٰ کاردار بھی وہاں پہنچ گئیں اور ان کی یونیورسٹی کی طالبہ سے تلخ کلامی ہوئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات