غیر رجسٹرڈ اور مطلوبہ قابلیت نہ رکھنے والے حکماء،ڈاکٹرز اور ہومیو پریکٹیشنرز کے خلاف کاروائی

ایک غیر مستند اور غیر رجسٹرڈ حکیم اور دو غیر مستند اور غیر رجسٹرڈ ڈینٹل پریکٹیشنرز کے مطب اور کلینکس کو تالا لگا کر سیل کر دیا

جمعہ 20 مئی 2016 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور مطلوبہ قابلیت نہ رکھنے والے حکماء،ڈاکٹرز اور ہومیو پریکٹیشنرز کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر مستند اور غیر رجسٹرڈ حکیم اور دو غیر مستند اور غیر رجسٹرڈ ڈینٹل پریکٹیشنرز کے مطب اور کلینکس کو تالا لگا کر سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق مطابق چیف ایگزیکٹو ایچ سی سی آصف نوید کی خصوصی ہدایت پر چیف انسپکٹر فیصل خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اس دوران مطب الفلاح نوتھیہ پشاورمیں چھاپے کے دوران شوکت اﷲ اور ندیم دونوں کو غیر مستند اور غیر رجسٹرڈ پایا گیا جن کے مطب کو سربمہر کر دیا گیاجبکہ صدر ڈینٹل کلینک نوتھیہ صدر میں محمد عارف اور زر شیر اور ڈینٹل کیئر کلینک نوتھیہ صدر میں جہانزیب خان کو بھی غیر مستند اور غیر رجسٹرڈ پایا گیا جن کے کلینکس کوسیل کر کے بند کر دیا گیا۔اسی طرح خیبر دوا خانہ نوتھیہ صدر میں حکیم نعمت اﷲ خلیل اور ہومیو کلینک ڈاکٹر محمد خلیل کو چھاپے کے موقع پر موجود اور تسلی بخش پایا گیا۔