کراچی میں اب بھی دہشت گردوں کے خطرناک گروہ سرگرم ہیں، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

جمعہ 20 مئی 2016 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ثناء اﷲ عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے بعد امن وامان کی صورت حال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے تاہم شہر میں اب بھی دہشت گردوں کے خطرناک گروہ سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے 15 سے 20 گروہ موجود ہیں جن کا تاحال سراغ نہیں لگا جاسکا ہے۔

متعلقہ عنوان :