غیر قانونی بھرتیاں کر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ ، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو ابراہیم مجوکا اور ڈائریکٹر ایچ آر حشمت کاظمی 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جمعہ 20 مئی 2016 21:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ ، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو ابراہیم مجوکا اور ڈائریکٹر ایچ آر حشمت کاظمی کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت کے جج ریحان بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے گرفتار سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اور ، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو ابراہیم مجوکا اور ڈائریکٹر ایچ آر حشمت کاظمی کو ہتھکڑیاں لگا کرعدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پانچ سو کے قریب غیر قانونی بھرتیاں میں اور کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔ دوران سماعت ملزمان کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ اس پر عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد غیر قانونی بھرتیاں کر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار تینوں ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :