ڈینگی کے خلاف سرکاری محکمے اور ادارے اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھاکر مثبت نتائج حاصل کریں ٗسرفراز افضل

لاپروہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے ٗخطاب

جمعہ 20 مئی 2016 21:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف سرکاری محکمے اور ادارے اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھاکر مثبت نتائج حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر کام کرنے والی ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے اور لاپروہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہری اپنا فعال کردار اداکریں تاکہ ڈینگی کو ممکنہ حد تک کنٹرول کیا جاسکے ۔ یہ بات انہوں نے پوٹھوہار ٹاؤن ہال راولپنڈی میں ہفتہ وار اینٹی ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں اے سی (صدر ) تسنیم علی خان ، ٹی ایم او راول ٹاون سردار تاشفین ، ٹی او آر کامران خان ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اسلم میتلا، ڈسٹرکٹ آفیسر سو ڈیفنس سنجیدہ خانم ، مسعود ملک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل نے کہا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس پر کڑی نظر رکھی جائے اور ڈینگی رسپانس کیس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے بارے میں عوامی سطح پر شعوری بیداری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس ٹیمیں فیلڈ پر کام کرتے ہوئے ہر اس پہلو پر نظر رکھیں جو ڈینگی پھیلنے کے موجب بنتی ہے ۔ انہوں نے محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نمائندہ افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کوڑا اٹھوایا جائے اور شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ڈینگی سے لوگوں کو بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :