ریاستی اداروں کے بلند و بالا دعوووں کے باوجود پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے باوجود کالعدم فرقہ پرست جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیاں جاری ہیں

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کااحتجاجی مظاہرے اور عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 20 مئی 2016 20:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے احتجاجی مظاہرے اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد وحدت کے حکم پر پورے ملک میں لوگ احتجاجی دھرنا دیکر بیٹھے ہوئے ہیں، ریاستی اداروں کے بلند و بالا دعووں کے باوجود پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ملک بھر میں کالعدم فرقہ پرست جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیاں جاری ہیں اور ملک بھر میں دہشت گردی اور مظلوم شیعہ کا قتل عام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے کروڑوں لوگوں کے محبوب لیڈر ہیں،اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو حکمران عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے۔ خوف اور لالچ سے پاک قیادت ہی قوموں کی درست رہنمائی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہوئے حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔نواز لیگ دھشت گردی اور کرپشن ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :