رمضان المبارک برکتوں و رحمتوں کا مہینہ ہے،عوام ان ماہ مقدس کی برکتوں کو سمیٹنے کی بھر پور کوشش کریں

جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیرشاکرکا تربیت گاہ سے خطاب

جمعہ 20 مئی 2016 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیرشاکرنے کہا کہ رمضان المبارک کی ساعتیں ہم پر آنے والی ہے رمضان المبارک کی تیاری ضروری ہے عبادتوں ،برکتوں اور مغفرت کے مہینے کی تیاری کرنے والے اﷲ کے مخصوص ومنتخب لوگ ہیں خواتین رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی بھر پور کوشش کریں ۔

جماعت اسلامی کاکرپشن فری بلوچستان مہم کرپشن کے خاتمے تک جاری رہیگا۔جماعت اسلامی خواتین کی تربیت گاہ میں خواتین وطالبات نے بھر پور شرکت کی خواتین نے بھی آپس میں گروپ ڈسکشن کیا تربیت گاہ سے خواتین رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین وطالبات معاشرے کی اصلاح تعلیم وتربیت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے خواتین وطالبات گھر کے ماحول کواسلامی بنائیں ایک دوسرے کے گھروں میں جاکر دین کی دعوت وتبلیغ کا کام کریں تعلیم سے معاشرے کومنور کریں خواتین وطالبات جماعت اسلامی میں شامل ہوکر اسلامی حکومت کے قیام کی جدوجہدکو یقینی بنائیں سراج الحق کی قیادت میں ملک بھر سے بدعنوان عناصر ولوٹ مار کرنے والوں کے خلاف بھر پور مہم جاری ہیں خواتین وطالبات گھروالوں حلال رزق کمانے کی ترغیب دیتے ہوئے انہیں رزق حلال کمانے پر مجبور کریں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کیساتھ الحمد اﷲ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بہت بڑی تعدادخواتین وطالبات کی ہیں انشاء اﷲ ان نیک صالح پڑھی لکھی خواتین کے ذریعے ہم معاشرے کو اسلامی بناناکردم لیں گے اسلامی حکومت کا قیام یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :