چمن قلعہ عبداﷲ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں،اغواء کیے گئے افراد کو بازیاب کروایا جائے

جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم ،قاری عطاء اﷲ مسلم ودیگر کا بیان

جمعہ 20 مئی 2016 20:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم ،قاری عطاء اﷲ مسلم ،قلعہ عبداﷲ کے امیر قاری امداد اﷲ نے کہ چمن قلعہ عبداﷲ میں امن وامان کا فقدان ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے وحکومت امن کے قیام عوام کی جان ومال محفوظ بنانے میں یکسر ناکام ہوئے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے نفاذ کے بجائے مفادات کیلئے سرگرم عمل ہیں چمن شہر میں اغواء برائے تاوان ،سٹریٹ کرائمز ،چوری ڈکیتی حتیٰ کہ صحافی تک محفوظ نہیں معززشہری قبائلی عمائدین اور صحافی تک اغواء ہوجاتے ہیں پریشان حال عوام انصاف اورامن کے قیام کیلئے درپدر کی ٹوکریں کھارہے ہیں ۔

چمن کے عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ۔گنتی کے چند سیکورٹی اہلکار وی آئی پی کی خدمات میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

مرکزی سرحدی تجارتی شہر بدامنی کی وجہ سے تباہی وبربادی کامنظر پیش کر رہاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت چمن کے اغواء وغائب کیے گیے قبائلی افراد ،صحافی وشہریوں کو فوری بازیاب کرکے ملوث مجرموں کو قرارواقعی سزادیں تاکہ آئندہ اس قسم کی واقعات سے نجات ملیں اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

بدقسمتی سے حکومت میں اچھی خاصی نمائندگی کے باوجود چمن کے شہریوں کاکوئی ولی وارث نہیں منتخب نمائندے اور سیکورٹی کے ذمہ داران اپنے ذاتی مسائل حل کرنے ومفادات کے حصول میں مگن ہے جماعت اسلامی مظلوم عوام وشہریوں کے ساتھ ہے ہم ہرقسم کی زیادتی ظلم ،بدامنی کے خلاف ہے حکومت وقت اور سیکورٹی فورسزکے اعلیٰ حکومتی ادارے اہلیان چمن وقلعہ عبداﷲ کے عوام کے مسائل پریشانیوں اور بدامنی سے نجات پر توجہ دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں بصورت دیگر جماعت اسلامی اہلیان چمن ،سیاسی سماجی تنظیموں اور عوام کیساتھ ملکر چمن کے مسائل کے حل ،بدامنی وراشی آفیسران کے خلاف بھر پورعوامی جدوجہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :