نوجوان قوم کے معمار ہوتے ہیں، انہیں تعلیم اورہنر سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ملک اور صوبہ اس وقت ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا جب نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کااحساس ہوگا

اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی کا ’’ماڈل یونائٹیڈ نیشن‘‘کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 20 مئی 2016 20:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء ) اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی نے کہاہے کہ نوجوان قوم کے معمار ہوتے ہیں انہیں تعلیم اورہنر سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ملک اور صوبہ اس وقت ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا جب نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کااحساس ہوگا ،پاکستان دنیا کے ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سکاؤٹ یوتھ کونسل کے تعاون سے تین روزہ ’’ماڈل یونائٹیڈ نیشن‘‘کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محترمہ راحیلہ درانی نے کہاکہ ملک وقوم کابہتر مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں زیور تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرکے ملک وقوم کی خدمت کاموقع دیاجائے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو قوم کے معمار ہوتے ہیں ،ہماری حتی المکان کوشش ہے کہ مستقبل کے معماروں کی تعلیم وتربیت میں کوئی کمی نہ رہے ،تعلیم یافتہ اورہنر مند نوجوان ملک وقوم کی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں ،تاہم نوجوانوں کو ان کی ذمہ داریوں کااحساس دلانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ،اس وقت تک ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس کے نوجوانوں میں احساس ذمہ داری فروغ نہیں پاتی انہوں نے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پروگرام کے انعقاد کوسراہااورامید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے پروگرامز کاسلسلہ آگے بھی جاری رہے گا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری صابر حسین نیازی نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتباد سے ملک کے کسی صوبے کے نوجوانوں سے کم نہیں بلوچستان کے نوجوانوں میں پوشیدہ ٹیلنٹ کوابھارنے کی ضرورت ہے ،بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن وسائل کوبروئے کار لاکر صوبے کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر متعارف کرائیگی اوردنیا پر یہ واضح کیاجائے گاکہ بلوچستان کے نواجوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور یہ مستقبل کے معمار ملک وقوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کیلئے ہروقت تیار ہے ،تقریب سے ماڈل یونائٹیڈ نیشن کے صدر سید وقاص نے بھی خطاب کیا اورکہاکہ نوجوانوں کی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت حوصلہ افزاء ہے انہوں نے کہاکہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے نوجوان امن کے پیامبر ہے جو امن کے پیغام کو ملک بھر میں عام کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مواقع خود بخود پیدا نہیں ہوتے بلکہ ہمیں اس کیلئے کوششیں کرنا ہونگی ملک کے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں پر انحصار کرنے کی بجائے ہمیں اپنے نوجوانوں کو سپورٹ کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہمیں آنے والی نسلوں کو پرامن اورترقیاتی یافتہ پاکستان دینے کیلئے نوجوانوں کو ہنر اورزیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگاتقریب سے ماڈل یونائٹیڈنیشن کے عماد درانی عبداﷲ بلوچ ،عبدالکریم ،اورزرلشت شہریار نے بھی اظہارخیال کیا۔

متعلقہ عنوان :