رمضان کے بعد کرپشن اور پا نا مہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہوگی‘ میاں محمود الر شید

پنجاب میں سستی روٹی سکیم، انکم سپورٹ پروگرام سمیت درجنوں محکموں اور منصوبوں میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں اسکا جواب کو ن دیگا‘ صحافیوں سے خصوصی گفتگو

جمعہ 20 مئی 2016 20:35

رمضان کے بعد کرپشن اور پا نا مہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہوگی‘ میاں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد کرپشن اور پا نا مہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہوگی، جیل بھرو مہم بھی چلائیں گے، دھرنا بھی دیں گے، پا نا مہ کے بعد ’’ چھو ٹو‘‘ لیکس بھی ہنگامہ برپا کرنے والی ہے، عوام تیار ہیں کسی کو جدہ نہیں بھاگنے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں حزب اختلاف کی جماعتیں متحد ہیں، رمضان کے بعد کرپشن کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہو گی جیل بھرو مہم بھی چلائیں گے دھرنے بھی دیں گے اور حکمرانوں سے قوم کی ایک ایک پائی واپس ملک میں لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکمرانوں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیامت خیز گرمی میں ملک کے کسان، اساتذہ، سرکاری ملازم اپنے جائز حقوق کیلئے سڑکوں پر ہیں لیکن وزیراعلیٰ گڈ گورننس کا راگ الاپتے نہیں تھکتے۔ کہتے ہیں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو اقتدار چھوڑ دو نگا لیکن سستی روٹی سکیم، انکم سپورٹ پروگرام سمیت درجنوں محکموں اور منصوبوں میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں اسکا جواب کو ن دیگا۔

ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم ملکی وسائل لوٹنے والے بد دیانت حکمرانوں کو جدہ نہیں بھاگنے دیگی۔ اب وقت آگیا ہے ہر ایک کا احتساب کیا جائے اور ملکی دولت واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ جلد ’’ چھو ٹو‘‘ لیکس بھی ہنگامہ برپا کرنے والی ہیں۔ چھو ٹو لیکس کی ایک ہی قسط پر فیصلہ ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :