اراکین پنجاب اسمبلی کا شہبازشریف کو منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت پر خراج تحسین
تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں……تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے
جمعہ 20 مئی 2016 20:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی گئے اوروزیراعلیٰ نے اپنے چیمبر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اربوں روپے کی بچت پر خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچاکر جو اعلی مثال قائم کی گئی ہے، اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اراکین اسمبلی پر زوردیا کہ عوام نے آپ پرجس اعتماد کااظہار کیا ہے،اس کا تقاضا ہے کہ آپ نے ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کردیں اورمحنت ،دیانت اور امانت کو شعار بنا کر عوام کی خدمت کے لئے جت جائیں۔وزیراعلیٰ اس موقع پر یہ شعر بھی پڑا۔تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں……تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.