نیویارک، ریٹیل گروپ وال مارٹ کے منافع میں نمایاں اضافہ

جمعہ 20 مئی 2016 20:21

نیو یارک( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء ) امریکی ریٹیل گروپ وال مارٹ کے منافع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران وال مارٹ کو مجموعی طورپر 3.1ارب ڈالر کا منافع حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وال مارٹ دنیا کا سب سے بڑا ریٹیل گروپ ہے اور گزشتہ سال وال مارٹ کو مجموعی طور پر 115.9ارب ڈالر کا منافع حاصل ہوا تھا جو پیوستہ سال کے مقابلے میں 0.9فیصد زیادہ تھا۔ وال مارٹ کے حصص کی قیمتوں میں بھی 9فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی حصص قیمت 68.86ڈالر ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :