سی ٹی او نے غیر حاضری پرٹریفک وارڈن عمران کو نوکری سے برطرف کردیا

ڈیوٹی سے غیر حاضری اورمحکمانہ فرائض میں غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جائیگی:طیب حفیظ چیمہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک وارڈن عمران 965/TWکو نوکری سے برخاست کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمحکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈن عمران محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگیا جسے دفتر حاضر ہونے کیلئے متعددباراس کے گھر کے پتے پر اطلاع بھجوائی تاہم ٹریفک وارڈن عمران کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :