ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ہفتہ ،اتوار کے روز خصوصی کریک ڈاؤن ہوگا
ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:54
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہوطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ نوجوان نسل کو بچانے اور شہرسے ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں پر ہفتہ اور اتوار کے روز اضافی 14 پٹرولنگ آفیسرز تعینات کر دیئے گئے ہیں جو 250-CC موٹر سائیکلوں پر گشت کرتے ہوئے ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کریں گے،سٹی ٹریفک پولیس نے ابتک 1646ون ویلرز کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے ہیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے، سٹی ٹریفک پولیس اس خطرناک کھیل سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران ون ویلروں کے گھروں میں نوٹسزبھی بھجوائے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ معمول کے مطابق ڈی ایس پی کی نگرانی میں 60 سے زائد ٹریفک وارڈنز سادہ کپڑوں میں جدیدویڈیو کیمروں کے ہمراہ شہر کی اہم شاہراہوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔
ون ویلنگ کیخلاف انسدادی کارروائی میں شامل وارڈنز کوبھی کیمرے دیئے گئے ہیں تاکہ ویلرز کیخلاف ٹھوس قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ اُنکی مذموم حرکات اُنکے والدین کو دیکھائی جا سکیں۔ سی ٹی او نے کہا کہ ون ویلنگ کیخلاف شہر بھر میں آگاہی مہم بھی جاری ہے اُس کے خاتمے کیلئے ہمیں سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ فکر کے لوگ خصوصاََ والدین اور طلباء ون ویلنگ کیخلاف جہاد میں اپنا کردار اداکریں تاکہ ون ویلنگ کی لعنت کو جڑ سے اُکھاڑ ا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.