سابق انٹیلی جنس آفیسر اخترجلال کی اہلیہ کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی ملیرزون حکیم سعادت ابراہیم ودیگرکا اظہارتعزیت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی ملیر زون حکیم سعادت ابراہیم ،قیم الطاف پٹنی ،نائب امرائے زون صہیب بلال ،عنایت اللہ خان ،نائب قیمین کریم بخش ،خورشید عالم ،سابق ٹاؤن ناظم نوید الاسلام الخدمت گروپ ودیگر نے سابق انٹیلی جنس آفیسر اختر جلال کی اہلیہ کے انتقال پراہل خانہ سے اظہارتعزیت اورنماز جنازہ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دفتر جماعت اسلامی ضلع شرقی ارقم اسلامک سینٹر سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں امیر جماعت اسلامی ملیر زون حکیم سعادت ابراہیم نے کہا کہ سابق انٹیلی جنس آفیسر سعودآباد اخترجلال کی اہلیہ ایک نیک خاتون تھیں،مرحومہ نے اپنی زندگی میں نیکی کوفروغ دیا ۔ انہوں نے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نیک مشن اور اچھے کام کی تائید کرتی ہے ،مرحومہ کی خدمات کوکسی طورفراموش نہیں کیا جاسکتا ۔