مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو جمہوریت کے ثمرات سے اب تک مستفید نہیں کر سکی۔ انجینئر یاسر گیلانی
پنجاب میں قانون کی حکمرانی، مہنگائی میں کمی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور گڈگورننس کا دُور دُور تک نام و نشان نہیں رہنما تحریک انصاف
ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 19:48
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو جمہوریت کے ثمرات سے اب تک مستفید نہیں کر سکی۔
(جاری ہے)
قانون کی حکمرانی، مہنگائی میں کمی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور گڈگورننس کا دُور دُور تک نام و نشان نہیں اورنج ٹرین جیسے بے کار منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے برباد کرنے والے حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہو اہے اپنے آفس میں آئے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں عوام دہشت گردی، مہنگائی ،بد امنی ،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔
عوام فوٹو سیشن نہیں بالکہ ٹھوس اقدامات چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کا ہر معاملے میں بیان بازی کرنا وطیرہ بن گیا ہے مسلم لیگ ن اپنی صفوں میں چھپے دہشت گردوں کے سرغناؤں کو بے نقاب کریں تاکہ صوبے میں امن و امان قائم ہو سکے۔ پنجاب میں لاقانونیت انتہاؤں کو چھونے لگی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ادھر اُدھر کے مسائل میں الجھی ہوئی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.