آل پاکستان بزنس فورم کی جانب سے ایران و افغانستان کے ساتھ ریل لنک قائم کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم

جمعہ 20 مئی 2016 19:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) آل پاکستان بزنس فورم نے حکومت پاکستا ن کے اس منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت ایران اور افغانستان تک براہ راست اور تیز ترین ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے جدید ریلوے ٹریک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔آل پاکستان بزنس فورم کاکہنا ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان سے قریبی ممالک تک تجارت کا تیز اور سستا ذریعہ حاصل ہوسکے گا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں و صنعتکاروں کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں بین البراعظمی انوسٹمنٹ کمپنی میسرز Grindrod railکے نمائندے Willem Goosenکی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا اہتمام جنوبی افریقہ میں پاکستانی تاجر اشفاق انور نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے وفد نے ملاقات میں پاکستان کو ریل لنک منصوبے کیلئے فنڈنگ،ریل انفرا اسٹریکچر ڈیولپمنٹ،ٹیکنالوجی کی منتقلی،افرادی قوت کی تربیت سمیت مختلف منصوبوں کیلئے لاجسٹک تعاون کی پیشکش کی۔

اس موقع پر خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اس ریل ٹریک کو تجارتی راہداری سمجھتی ہے اور ہماری شدید خواہش ہے کہ اس ریل لنک کے ذریعے ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے،ہمارا منصوبہ ہے کہ اس ریلوے لنک کو گوادر پورٹ سے آگے اور پھر افغانستان تک لے جایا جائے جبکہ بعدایران کے ساتھ موجود ریلوے ٹریک کو بھی از سر نو بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :