چین کے مرکزی بینک نے لیکیویڈٹی کے تحفظ کے لئے مارکیٹ میں3.06بلین امریکی ڈالر جھونک دیئے

جمعہ 20 مئی 2016 18:29

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء ) چین کے مرکزی بینک نے لیکویڈٹی کے تحفظ کیلئے جمعہ کو 20بلین یوآن (3.06بلین امریکی ڈالر) مارکیٹ میں جھونک دیئے۔چین کے عوامی بینک (پی بی او سی)نے سات روزہ ریورس ریپوس میں 50بلین یوآن جھونک دیئے جن کی واپسی کی شرح2.25فیصد ہوگی۔30بلین یوآن مالیت کے ریوس ریپوس جمعہ کو اپنے معیار پر پہنچ گئے لہذا مرکزی بینک نے مارکیٹ میں موثر طور پر20بلین یوآن جھونک دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں بینچ مارک اوورنائٹ شنگھائی انٹربینک کی آفرڈ ریٹ (شایبو بور)0.2بنیادی پوائنٹس کی کمی سے 2.008فیصد ہو گئی ۔ سات روزہ شیبور 2.331فیصد کے ساتھ کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔تین مہینے کا شیبور 0.15بنیادی پوائنٹ کے اضافے سے 2.9288فیصد ہو گیا۔پی بی او سی نے رواں ہفتے مارکیٹ میں مجموعی طور پر 50بلین یوآن جھونکے ہیں۔ اس طرح گزشتہ تین ہفتوں کی مسلسل کرنسی واپسی کا سلسلہ کا ختم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :