کراچی ،میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں بد امنی میں اضافہ،دن دھاڑے میں لوٹ مار کی وارداتیں پولیس درختوں سائے میں آرام کرنے لگی

جمعہ 20 مئی 2016 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں بد امنی میں اضافہ،دن دھاڑے میں لوٹ مار کی وارداتیں پولیس درختوں سائے میں آرام کرنے لگی،عوامی احتجاج اور شکایات کے باوجود میمن گوٹھ میں لگنے والا ہفتہ وار مرغوں کی لڑائی کا میلہ اور لاکھوں سٹہ جاری ،آئی سندھ سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملیر ضلع کے تجارتی مرکز ی علاقے میمن گوٹھ اور تھانے کی حدود میں دن ڈھاڑے لوٹ مار کی وارداتوں اضافہ ہوگیا ہے گذشتہ روز مسلح افرادنے جام گوٹھ روڈ پر ناکہ لگا کر آنے جانے والے لوگوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا حیدر علی حمائتی نامی شخص نے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایاکہ وہ جمع حمائتی گوٹھ سے میمن گوٹھ آ رہا تھا کہ راستے پر کھڑے مسلح افراد نے دن دھاڑے روک نقدی اور موبائل لوٹ لئے انہوں نے کہا میمن گوٹھ سے ملیر15تک کا راستہ جرائم کا گڑھ بن گیا ہے انہوں کہا کہ وہ جب شکایت لیکر گیا درخت کے سائے بیٹھے ہوئے پولیس اہلکاروں اس کی مدد کرنے کے بجائے کہا کہ گرمی ختم ہونے کے بعد وہ ملزمان کا پیچھا کریں گے میمن گوٹھ کے تھانے میں بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف علاقے کی سماجی تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی سندھ مطالبہ کیا ہے میمن گوٹھ تھانے زمہ دار پولیس افسر مقرر کرکے بڑھتی لوٹ مار کی واراداتوں کو کنٹرول کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :