نواز شریف کا قوم سے وعدہ ہے کہ 2018ء میں بجلی کی قلت ختم کردینگے۔وزیراعظم

وزیراعظم نے کڈنی ہسپتال کا افتتاح کیا جبکہ مینگورہ میں خواتین یونیورسٹی کیمپس اورنوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل کالج بنانے،چکدرہ سے کالام تک 133کلومیٹر کی سڑک کو موٹروے کی طرز پر تعمیر کرنے،ہاکی کے فروغ کیلئے ایسٹروٹرف لگانے،تحصیل کبل اور مٹہ میں 30کروڑ کی لاگت سے 132کے وی گریڈ اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا،اگر 2013ء میں عوام کسی جھانسے میں نہ آتے تو یہاں تبدیلی آچکی ہوتی،سیدو شریف کے ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کیا جائے گا ،اپنا اپنا مقدر ہے کوئی سڑکیں بنا رہا ہے اور کوئی سڑکوں پر آرہا ہے،ہماری حکومت کی تبدیلی پنجاب اور بلوچستان میں نظر آتی ہے،باقی صوبوں میں بھی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا مینگورہ میں جلسہ عام میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 مئی 2016 18:25

نواز شریف کا قوم سے وعدہ ہے کہ 2018ء میں بجلی کی قلت ختم کردینگے۔وزیراعظم

سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے قوم سے وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ء میں بجلی کی مکمل لوڈشیڈنگ ختم کردینگے،اگر 2013ء میں عوام کسی جھانسے میں نہ آتے تو یہاں تبدیلی آچکی ہوتی،سیدو شریف کے ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کیا جائے گا اور بہترین فلائٹ چلائینگے،سیدوشریف سے فلائٹیں دبئی،جدہ،مدینہ منورہ بھی جائینگی،کچھ لوگ بات بات پر کہتے ہیں کہ ہم سڑکوں پر آئینگے بھائی سڑکے ہونگی تو آپ سڑکوں پر آؤ گے،اپنا اپنا مقدر ہے کوئی سڑکیں بنا رہا ہے اور کوئی سڑکوں پر آرہا ہے۔

انہوں نے مینگورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا قوم سے وعدہ ہے کہ 2018ء میں بجلی کی قلت ختم کردینگے۔اب تبدیلی آئیگی پاکستان ترقی کی منزل کی طرف بڑھ رہاہے۔

(جاری ہے)

اگر 2013ء میں عوام کسی جھانسے میں نہ آتے تو تبدیلی آچکی ہوتی۔ہیلی کاپٹر سے دیکھا وہی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں،وہی ہسپتال،وہی پرانا سیدو شریف،پرانا مینگورہ ہے۔آپ کا جذبہ بتا رہا ہے کہ آپ پچھتا رہے ہیں کہ 2013ء میں غلطی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تبدیلی پنجاب اور بلوچستان میں نظر آتی ہے،باقی صوبوں میں بھی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ہم نے موٹرویز بنائی ہیں۔امیر مقام سے پوچھا کہ سوات اور مینگورہ کے لوگوں کی بڑی ڈیمانڈ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اور خیبرپختونخواہ کی تقدیر بدلنے والی ہے۔یہاں پر بڑا خوبصورت ہسپتال بنایا ہے جس آج افتتاح کرنے آیا تھا۔

یہ انٹرنیشنل ہسپتال کی طرح خوبصورت ہسپتال پنجاب حکومت کی طرف سے تحفہ ہے۔شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی گیا وہاں ترقیاتی منصوبوں کی بات کی ہے۔فنڈز دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سوات ،مینگورہ نہ صرف پشاور کی سیٹ جیتیں گے نہیں بلکہ جیت چکے ہیں،موجودہ خیبرپختونخواہ والی پارٹی چوتھے نمبر پر آئی ہے۔

مینگورہ میں خواتین یونیورسٹی کیمپس کا اعلان کرتا ہوں،نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل کالج بنایا جائیگا۔نواز شریف نے اعلان کیا کہ چکدرہ سے کالام تک 133کلومیٹر کی سڑک کو موٹروے کی طرز پر بنایا جائیگا۔بشام سے خوالہ خیزہ تک بھی سڑک بنانے کا اعلان،ہاکی کے فروغ کیلئے ایسٹروٹرف لگانے،تحصیل کبل اور مٹہ میں 30کروڑ کی لاگت سے 132کے وی گریڈ اسٹیشن کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوات خوش ہوتا ہے تو نواز شریف خوش ہوتا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ یہاں کے لوگ ترقی کرینگے۔اس سے قبل وزیراعظم نے نواز شریف نے منگلور میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح کیا۔110بستروں پر مشتمل ہسپتال پر80کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔کڈنی ہسپتال پنجاب ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام تعمیر کیا گیا ہے۔کڈنی ہسپتال میں 14ڈائیلسز مشینوں سمیت سی ٹی سکین کی سہولٹ بھی موجود ہے۔

نواز شریف نے ہسپتال میں شہباز شریف آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا ،وزیراعظم نے ہسپتال کیلئے علیحدہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کڈنی ہسپتال میں ایک غریب مریضہ کیلئے 15ہزار ماہانہ وظیفے کا اعلان بھی کردیاہے۔