کراچی ،پولیس کی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی ،مضر صحت گٹکا فروخت کرنے والے 2ملزمان گرفتار

جمعہ 20 مئی 2016 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مضر صحت گٹکا فروخت کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے درجنوں بوریاں گٹکا اور مضر صحت اشیاء برآمد کرکے انہیں تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مضر صحت گٹکا فروخت کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے درجنوں بوریاں گٹکا اور مضرصحت اشیاء برآمد کرکے انہیں تھانے منتقل کردیا ہے اور ان کے خلاف مضر صحت گٹکے کی فروخت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :