لاہور ہائیکورٹ نے کمرشل عمارتوں میں پارکنگ ایریا الاٹ نہ کرنے کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 20 مئی 2016 18:10

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے لبرٹی اور ظہور الٰہی روڈ پر ملٹی سٹوری کمرشل عمارتوں میں پارکنگ ایریا الاٹ نہ کرنے کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے سے سات جون تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لبرٹی میں کمرشل عمارت تعمیر کی جا رہی ہے جس کیلئے پہلے ایل ڈی اے سے تین منزلہ پلازہ بنانے کی منظوری لی گئی اور اب یہ پلازہ چھ منزلہ بنایا جا رہا ہے ، اسی طرح ظہور الٰہی روڈ پر ایل ڈی اے کے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیمز انسٹی ٹیوٹ بنایا جارہا ہے ، دونوں کمرشل عمارتوں میں پارکنگ کیلئے جگہ مختص نہیں کی گئی ، ان عمارتوں کے فعال ہونے کے بعد لوگ سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کریں گے جس سے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل پیدا ہونگے، انہوں نے استدعا کی کہ ایل ڈی اے کو حکم دیا جائے کہ دونوں کمرشل عمارتوں میں پارکنگ ایریا کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات جون تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :