” چنگا پانی پروگرام “ قابل ستائش ہے، ندیم محبوب

جمعہ 20 مئی 2016 18:04

سرگودھا۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے بھلوال میں انجمن سماجی بہبود کے زیر اہتمام شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ” چنگا پانی پروگرام “ کی خدمات او رطریقہ کار کو قابل ستائش قرار دیا ہے اوربھلوال شہر کی دیگر تین اربن یونین کونسلز میں بھی موجودہ واٹر سپلائی سکیم کو انجمن سماجی بہبود کے حوالے کرنے کیلئے اس ضمن میں ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کی ہدا یت کر دی ہے تاکہ شہریوں کو بلا تاخیر صاف او ربلا تعطل پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں بھلوال میں انجمن سماجی بہبود کے زیر اہتمام چنگا پانی پروگرام کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی سی او ثاقب منان ‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد الیاس ‘ اے سی بھلوال ظہیر احمد چٹھہ ‘ صدر انجمن سماجی بہبود نذیر احمد وٹو ‘ ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ او رٹی ایم او بھلوال کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ ‘ ٹی ایم اے او رضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بھلوال شہر کی تین یونین کونسلز کیلئے تعمیر شدہ واٹر سپلائی سکیم انجمن سماجی بہبود کے حوالے کرنے کیلئے ضابطے کی کاروائی مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنانہ کرناپڑے ۔ انہوں نے چنگا پانی پروگرام کی تین کلو میٹر کی پائپ لائن کی تبدیلی اور اس میں نقائص دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چنگا پانی پروگرام کیلئے انجمن سماجی بہبود بھلوال کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں قائم کردہ کنزیومرکمیٹی کو بحال کرنے کے علاوہ سماجی بہبود کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :