فوٹو گرافر ناصر جعفری کے والد انتقال کر گئے

جمعہ 20 مئی 2016 17:13

چیچہ وطنی ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) محکمہ تعلقات عامہ ساہیوال کے فوٹو گرافر ناصر جعفری کے والد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے انہیں ان کے آبائی گاؤں دولا بالا میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سماجی ‘ سیاسی ‘ مذہبی ‘صحافتی ‘تجارتی ودیگر حلقوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ڈویژنل آفس تعلقات عامہ کاتعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر محمدعقیل اشفاق منعقد ہوا جس میں مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔