شیخ زایدہسپتال لاہور:نئے بھرتی کیے جانے والے سینئر رجسٹراراور ڈاکٹرز کی تعارفی تقریب کا اہتمام،طب کے پیشے کا بنیادی مقصددکھی انسانیت کی خدمت ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فرید خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 مئی 2016 16:56

شیخ زایدہسپتال لاہور:نئے بھرتی کیے جانے والے سینئر رجسٹراراور ڈاکٹرز ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی۔2016ء) :شیخ زایدہسپتال لاہور میں نئے بھرتی کیے جانے والے 15 سینئر رجسٹرار ڈاکٹرز کی تعارفی تقریب کا ہتمام کیا گیا۔ جس میں چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان،ایڈمنسٹریٹرڈاکٹر اکبر حسین، ڈپٹی ڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ شیخ زایدمیڈیکل کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر عطیہ محبوب، پروفیسرز اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام نئے بھرتی ہونے والے سینئر رجسٹرارزسے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کا کہنا تھا کہ طب کے پیشے کا بنیادی مقصددکھی انسانیت کی خدمت ہے ۔اس لیے آپکو انتہائی محنت ، لگن اور شائستگی کے ساتھ کام کرنا چاہئے تاکہ اپنے مریضوں کیلئے بہترین ڈاکٹر ثابت ہوسکیں اور شیخ زایدہسپتال کو ایک مثالی ہسپتال بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :