تمام معاشی ا شاریے ملکی معیشت میں بہتری اوراستحکام کی نشاندہی کر رہے ہیں، تاجر برادری امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے پر مطمئن ہے

چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سربراہ شاہد رشید بٹ کی پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو

جمعہ 20 مئی 2016 16:49

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سربراہ شاہد رشید بٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کی ذاتی دلچسپی کے باعث معیشت کی ترقی اور استحکام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام معاشی ا شاریے ملکی معیشت میں بہتری اوراستحکام کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ اور نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری حکومتی کاوشوں کے باعث امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے پر مطمئن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، افراط زر کا کم ہونا، بنیادی شرح سود میں کمی، توانائی کے جاری منصوبوں اور پاک چائنا اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے باعث تاجر برادری کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام کو ایکسپورٹ ریفنڈز کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے تا کہ برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع میں تیزی لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :