اکشے کمار جیکولین فرنینڈس کو کامیڈی کی ٹریننگ دینے لگے

جمعہ 20 مئی 2016 14:48

اکشے کمار جیکولین فرنینڈس کو کامیڈی کی ٹریننگ دینے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) جیکولین فرنینڈس نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ہاوٴس فل 3“ میں کامیڈی کردار ادا کرنے کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی یہ ٹریننگ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کررہے ہیں۔فرنینڈس نے مزید کہا کہ میرے پاس بہترین ٹرینر اکشے کمار کی صورت میں موجود ہے، میں اگر اس فلم میں کامیڈی کردار کرنے میں کامیاب ہوگئی تو اس کا پورا سہرا اکشے کے سرہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات اداکار بنا تاثر کے کچھ ایسا بول دیتا ہے جو بہت مزاحیہ ہوتے ہیں، اگر آپ مزاحیہ کردار ادا کرنے وقت اپنے ساتھی اداکار کو صیح وقت پر جواب نہیں دیتے تو آپ کا کردار بے کار ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ کئی سنجدہ فلموں میں کام کیا ہے، اکشے کے ہر کردار سے انہوں نے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے ہدایتکار ساجد خان کی کامیڈی فلم باکس آفس کے پہلے دو پارٹ ریلیز کیے جاچکے ہیں، جو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں خاصی حد تک کامیاب رہے ہیں، ہاوٴس فل ٹو میں سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس بھارتی اداکار جان ابراہم کے ساتھ کردارادا کرچکی ہیں۔