عامر خان کا شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے کیلئے کھلونے کا تحفہ

جمعہ 20 مئی 2016 14:48

عامر خان کا شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے کیلئے کھلونے کا تحفہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے قریبی دوست اور فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام کے لیے کھلونے تحفے میں دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہر وقت اپنی آنکھوں کے سامنے رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلموں کی شوٹنگ ہو یا اپنی کرکٹ ٹیم کا میچ ہر جگہ اپنے بیٹے کو ساتھ لیے گھومتے ہیں جب کہ اپنے ساتھی اداکار عامر خان کی جانب سے بیٹے کو تحفہ دینے پر کنگ خان شکریہ ادا کیے بغیر نہ رہ سکے۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنے قریبی دوست اور فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کے گھر دعوت میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ساتھی اداکار کے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام کو کھلونے تحفے میں دیئے جس پروہ خوشی سے نہال ہے جس کا اظہار کنگ خان نے اپنے ٹوئٹ میں کیا جب کہ اداکار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنی رات میں بھی ابرام جاگ رہا ہے اور کھلونوں سے کھیل رہا ہے۔