گوجرانوالہ : مضر صحت کھانا کھانے سے سات افراد کی حالت خراب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 مئی 2016 14:13

گوجرانوالہ : مضر صحت کھانا کھانے سے سات افراد کی حالت خراب

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2016ء): مضر صحت کھانا کھانے سے سات افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ واہنڈو میں مضر صحت کھانا کھانے سے سات افراد کی حالت خراب ہو گئی جس پر انہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ متاثرہ افراد میں چار بچے اوردو خواتین شامل ہیں۔