دبئی ہیلتھ اتھارٹی کو پہلے دو دن میں 1008درخواستیں موصول ہو یئں۔

جمعہ 20 مئی 2016 14:11

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کو پہلے دو دن میں 1008درخواستیں موصول ہو یئں۔

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20مئی 2016ء) : دبئی ہیلتھ اتھارٹی(ڈی ایچ اے) کو کیرئیر یو اے ای 2016کے پہلے دو دنوں میں آماراتی شہریوں کی طرف سے 1008درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن میں سے 70فیصد خواتین کی طرف سے جمع کروائی گئی تھیں۔اس سے پہلے ڈی ایچ اے نے اماراتی شہریوں کے لیئے 400آسامیوں کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں 1008درخواستیں موصول ہوئیں اور ان میں سے 100کے انٹرویو ہوہء جبکہ 40افراد کو شارٹ لِسٹ کیا گیا ہے۔درخواستیں جمع کروانے والوں میں 70فیصدخواتین تھیں ۔ڈی ایچ اے اعلان کردہ آسامیوں کے لیئے بہترین تنخواہ ، ہیلتھ انشورنس، جہاز کے ٹکٹس،اور اسکے علاوہ متعدد سہولیات دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :