ایف آئی اے نے رحمان آباد میں قائم ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر پانچ انسانی سمگلرز گرفتار کرلیا

جمعہ 20 مئی 2016 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) ایف آئی اے نے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی رحمان آباد میں قائم ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر پانچ انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سات پاسپورٹس،جعلی ویزے،مہریں اور دستاویزات برآمد کرلئے گئے ملزمان سادہ لوح لوگوں کو بیرون ممالک بھجوانیکا جھانسہ دیکر لاکھو روپے بٹور چکے ہیں ‘ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سیل منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :